ترکی :صدر اردگان کو ہٹا نے کی سازش 44 گرفتار : قصبے سلوان میں جھڑپیں 3 ہلاک کرفیونا فذ
دیاربکیر (رائٹرز) ترک صدر طیب اردگان کو ہٹانے کی سازش کے الزام پر پولیس افسروں، بیورو کریٹس سمیت کریک ڈاؤن کے دوران 44 افراد کو پکڑ لیا گیا جبکہ 2 اپوزیشن کے صحافیوں پر الزام عائد کر دیا گیا۔ سرحدی شہر ازمیر سمیت 18 صوبوں میں کارروائی کی گئی۔ پکڑے گئے افراد میں سابق ڈپٹی پولیس چیف اور 3 گورنر شامل ہیں۔ ادھر عراق کی سرحد کے قریب کرد شدت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سلوان قصبے میں کرفیو لگا دیا گیا، جھڑپوں کے دوران 3 افراد مارے گئے۔ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے حکومت پر زور دیا ہے وہ امن عمل کی طرف لوٹے۔ ادھر الیکشن پر یورپی مبصرین نے شدید تنقید کی ہے۔