• news

فیصل آباد، قصور: گھریلو جھگڑے پر 45 سالہ شخص سمیت 2 افراد کی خودکشی

فیصل آباد+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مدینہ یونیورسٹی سرگودھا روڈ کے سامنے 17 سالہ لڑکے احتشام نے باپ سے جھگڑے کے بعد گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ علاوہ ازیں قصور کے نواحی علاقے کیلو میں گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 45 سالہ برکت علی کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن