68 سال سے پاکستان، بھارت مذاکرات گونگوں، بہروں کے درمیان تھے: عبدالباسط خان
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 68 سال سے پاکستان بھارت مذاکرات گونگوں بہروں کے درمیان تھے حالات ایسے ہی رہے تو آئندہ 68سال بھی یونہی گزر جائیں گے۔ یہ قانون قدرت ہے کہ بھارت اور پاکستان ہمیشہ دشمن ہی رہیں گے، فیصلوں پر حکومتوں کی اجارہ داری ہے کروڑوں عوام کی آواز شامل نہیں ہے اس وجہ سے یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے۔