ججز کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے:چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
پشاور(بیورورپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ ججز کو رہائش کی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ہائی کورٹ کی جانب سے سال 2012میں چیف سیکرٹری آفس کو جوڈیشل کالونی کے لئے کہا گیا تھا لیکن اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوجبکہ حکومت کی جانب سے ان بنگلوں کی مرمت پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ کی جا رہی ہے نیب اور احتساب کمیشن کو اس طرح کے معاملات نظر کیوں نہیں آ رہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے یہ ریمارکس ریس کورٹ گارڈن میں صوبائی ملازمین کو مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر دیئے۔ دورکنی بنچ نے محکمہ ایڈمنسٹریشن سے گزشتہ پانچ سال کی الاٹمنٹ اور مینٹیننس کی تفصیلات کل تک طلب کر لی۔