وہاب ریاض کے باؤنسر سے انگلش اوپنر معین علی زخمی
شارجہ (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے اوپنر معین علی بیٹنگ کرتے ہوئے، پاکستانی پیسر وہاب ریاض کا باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے۔وہاب ریاض کا شمار دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر، یو اے ای کی سلو پچز پر بھی انگلش بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں، انگلینڈ کی دوسری اننگز کے دوران اوپنر معین علی وہاب ریاض کے باؤنسر سے نہ بچ سکے‘گیند کے ان کے سر پر لگی ہیلمٹ کی وجہ سے وہ بچ گئے، خوش قسمتی سے بلے باز کو گہری چوٹ نہیں آئی اور انگلش اوپنر نے ابتدائی طبی امداد لینے کے بعد بیٹنگ جاری رکھی۔