پہلی خاتون فارمولا ون گراں پری ریس ڈرائیور برطانوی سوسی وولف ریٹائر
لندن(سپورٹس ڈیسک ) پہلی خاتون فارمولا ون گراں پری ریس ڈرائیور برطانیہ کی سوسی وولف نے سال کے آخر میں موٹر سپورٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔32 سالہ وولف کو فارمولا ون ریس میں موقع نہیں مل سکا تاہم ان کی ٹیم ولیمز نے انھیں وہاں تک پہنچانے کی بھرپور کو شش کی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے مثال بننا چاہتی ہوں۔