• news

پی سی بی کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سید عہدہ بچانے میں مصروف

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سید نے عہدہ بچانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور غیرضروری معاملات میں الجھنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایزد سید کو بورڈ میں اہم عہدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے قریبی تعلقات کی وجہ سے دیا گیا تھا تاہم مسلسل غلط فیصلوں اور تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے نجم سیٹھی بھی ایزد سید سے ناراض ہیں اور کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ نجم سیٹھی کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔ بورڈشوکاز نوٹس بھی جاری کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن