• news

شیخوپورہ میں ناقص سیوریج سے ڈینگی کا خدشہ

مکرمی! شیخوپورہ ان دنوں کئی مسائل سے دو چار ہے۔ ان میں سے ایک بڑا مسئلہ ناقص سیوریج سسٹم ہے۔ جس کی وجہ سے گندا پانی نہ صرف سڑکوں پر پھیلتا ہے جابجا کھڑے اور ٹھہرے پانی میں موذی مچھروں کی پروش ہوتی ہے جس سے بہت سی مہلک بیماریاں خاص طور پر ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کے زیادہ خدشات ہیں۔ اس کے علاوہ گندگی گلیوں اور سڑکوں پر جابجا کھڑی رہتی ہے۔ بارشوں کے موسم میں یہ مسئلہ بے حد بڑھ جاتا ہے کہ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ اور روز مرہ کے معاملات بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ گورنمنٹ کو سیوریج سسٹم کو بہترین بنانا چاہئے تاکہ لوگ پانی کھڑے ہونے کے مسائل اور موذی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ (عاصمہ خان، طارق روڈ شیخوپورہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن