سپریم کورٹ کا فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی 15 روز ممبران کی 4 ہفتوں میں کرنے کا حکم
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی 15 روز میں جبکہ ممبران کی تعیناتی 4 ہفتوں میں کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز وفاقی حکومت کو جاری کیا ہے اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایف ایس ٹی کے چیئرمین کو ہٹا دیا گیا ہے نئے چیئرمین کا تقرر 15 روز میں کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایف ایس ٹی میں چیئرمین اور ممبران کا تقرر نہ ہونے سے ملازمین کے مقدمات التواء کا شکار ہوں گے جس سے ملازمین کو پریشانی ہو گی اس لئے مذکورہ بالا چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کی جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو چار ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔