نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی
بہاولپور (نامہ نگار) نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں قتل کے دوہرے مجرم ارشاد ولد علی محمد کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل کے باہر اور اردگرد سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم ارشاد چک نمبر40/RB ضلع شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور اس نے کھالے کے تنازعے اپنے علاقے میں ایک باپ اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔