• news

ڈاکٹر عاصم کے قریبی عزیز خالد بن شاہین کی عبوری ضمانت 13 نومبر تک منظور

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عاصم کے قریبی عزیز خالد بن شاہین گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انکی عبوری ضمانت 13 نومبر تک منظور کر لی۔ خالد بن شاہین نیشنل بنک کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ رینجرز حکام ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک بھیجی رقم کی تفصیلات مانگ رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم نے نیشنل بنک کے ذریعے کوئی رقم بیرون ملک نہیں بھیجی۔ نیب نے بھی انکوائری کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن