جنوبی سوڈان میں روسی کارگو طیارہ گر کر تباہ 36 افراد ہلاک
خرطوم (بی بی سی+آئی این پی) جنوبی سوڈان میں ایک مال بردار ہوئی جہاز گرنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق دارالحکومت جوبا کے ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہی رن وے سے 800 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہے۔ابھی تک حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کل کتنے افراد سوار تھے۔صدارتی ترجمان ایٹنی ویک ایٹنی نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ حادثے میں دو افراد زندہ بچے ہیں جن میں طیارے کے عملے کا ایک رکن اور ایک بچہ شامل ہے۔اے ایف پی نے یوگنڈا میں روس کے سفارتی مشن کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کے حکام سے رابطے میں ہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ روسی شہری بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق روسی شہری طیارے کے عملے کے ارکان تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ روس کا تھا۔ جنوبی سوڈان میں کارگو طیاروں کو مسافر بردار طیارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔انتونوف سٹیٹ کمپنی یوکرائن کی طیارہ ساز کمپنی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارہ کو کہاں تیار کیا گیا تھا۔فضائی کمپنی انتونو کے ترجمان نے بتایا 12B طیارے اڑنے کے قابل نہیں تھا۔ جزیرے میں کسانوں کے علاقے میں گرا ہے۔