• news

او آئی سی کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی: عبداللہ العالم

جدہ ( نمائندہ خصوصی ) اوآئی ایس کشمیر کاز کی مکمل حمائت جاری رکھے گا ، یہ بات اوآئی ایس میں سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر عبداللہ العالم نے oic میں پاکستان قونصیلٹ اور پاکستان کشمیر کمیٹی جدہ کے تعاون سے منعقدہ جدوجہد آزادی کشمیر کے متعلق تصاویر کی نمائش و سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سفیر منظورالحق، قونصل جنرل جدہ شہریار اکبر خان اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی محمد نعیم خان بھی موجود تھے جبکہ کشمیری نمائندے گیلانی گروپ کے غلام محمد صفی خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن