حکومتی پالیسیاں کاروبار دوست ہیں غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، امن، استحکام اور ترقی ہمیں اقتصادی خوشحالی کی منزل تک پہنچائے گی، حکومت کی پالیسیاں کاروبار دوست ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں، سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول، امن اور مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔