مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی 5 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعدادی 2 کروڑ 69 لاکھ 40 ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2609 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 28 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 7 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار روپے خام تیل کے سودوں کی مالیت 2 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 73.6 لاکھ روپے رہی۔