سٹاک مارکیٹیں تیز سرمایہ کاری 45 ارب 77 کروڑ روپے بڑھ گئی
کراچی؍ لاہور ( مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34300.34400اور 34500کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں45ارب77کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت49.05فیصد زائدجبکہ58.60فیصدحصص کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، آئل اورفرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34563پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 247.20 پوائنٹس اضافے سے 34522.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں45ارب،77کروڑ26لاکھ 6ہزار 806روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 73کھرب26ارب 4کروڑ 39لاکھ 33ہزار388روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں18کروڑ47لاکھ96ہزار 400 شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں 6 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار 800 شیئرز زائد ہیں۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 193.62 پوائنٹس اضافے سے 20630.46 پوائنٹس ،کے ایم آئی 30 انڈیکس 690.76 پوائنٹس اضافے سے 58166.43جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 151.65 پوائنٹس اضافے سے 24083.61پر بند ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر77 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا13 ۔کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس51.63 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5685.29 پر بند ہو ا۔ مارکیٹ میں کل 5 لاکھ37ہزار 400 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز5 لاکھ 64 ہزار200 حصص کا لین دین ہوا۔