صوبے میں سڑکوں کی بجائے ہسپتالوں کا جال بچھایا ہوتا تو لیڈی ولنگٹن والا واقعہ پیش نہ آتا: ثمینہ خالد گھرکی
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ عوام کی اشد ضرورت ہسپتال اور تعلیم ہیں اور ان دونوں اہم عوامی شعبوں کی حالت کو بہتر بنانے کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں عورت کا سڑھیوں پر بچے کو جنم دینا حکمرانوں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔اگر صوبے بھر میں سڑکوں کے جال کی بجائے ہسپتالوں کا جال بچھایا جاتا تو آج یہ افسوسناک واقعہ نہ پیش آتا۔