• news

عوام نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا: نعیم بادشاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی امیر مولانا محمد نعیم بادشاہ نے بلدیاتی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دھرنا کزن تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو مسترد کر کے دھرنا سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے عوام کے تین سال ضائع کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن