ذاتی مسائل سے نہیں گھبرائوں گا‘ پارٹی کو پورا وقت دوں گا: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے متعلق نجی ٹی وی نے بتایا ہے عمران نے اجلاس میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے مختصر ذکر کیا۔ عمران نے کہا کہ ذاتی مسائل سے نہیں گھبرائوں گا۔ تحریک انصاف کو پورا وقت دوں گا۔ تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔