ازخود نوٹس اختیار کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم اور ہائیکورٹ کے از خود نوٹس اختیار کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے ظفراللہ خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت عدلیہ آزاد اورخود مختار ادارہ ہے، عدلیہ انتظامیہ سے الگ اور جدا ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن انتظامیہ کا ماتحت ادارہ ہے جبکہ از خود نوٹس میں یہ ادارہ حکومت سے ہدایات لینے کی بجائے اعلی عدلیہ سے ہدایات لینے کا پابند ہوتا ہے جو کہ عدلیہ کا اپنے اختیار سے تجاوز ہے۔