• news

کئی وارداتیں، ایک شخص زخمی، فاروق آباد: گرفتار 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

لاہور + فاروق آباد + فیروزوالا+نارنگ منڈی (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور میں کئی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شخص زخمی جبکہ فاروق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، گرفتار 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ ڈیرہ حکیماں والا کے 24 سالہ ابرار سے روک کر لوٹ مار کی اسی دوران ابرار کے مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی اور ابرار کو گولی پر کر شدید زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ابرار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ کوٹ لکھپت میںشہز اد سے1 لاکھ 28 ہزارکی نقد ی و موبائل، تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میںعلی سے 36ہزار نقدی وموبائل، تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں مختار سے 53ہزار نقدی و موبائل، تھانہ سمن آباد کے علاقہ میںذیشان سے 76ہزار نقدی و موبائل ، تھانہ نو اب ٹائون میں فر ید کی دکان سے 54ہزار ، تھانہ مناواں کے علاقہ میں شاہد سے 36ہزار نقدی و موبائل لوٹ لیا جبکہ چوروں نے مصری شاہ کے علا قہ سلطا ن پو رہ میں اعجاز کے گھر سے 6لاکھ20ہزار مالیت کی نقد ی اور زیو رات ، مصطفی آباد کے علاقہ میں رشید کے گھر سے 2لاکھ24ہزار کی نقدی و زیورات و قیمتی سامان لے اڑئے جبکہ غازی آباد میں ملک علی،ڈیفنس اے میں زین،گرین ٹائون میں حق نواز،شمالی چھائونی میںکامران، گلشن راوی میں عباس، جوہرٹائون میں اکرم،نواب ٹائون میں ارشاد، مصطفی آباد میں عمار،راوی روڈ میں اشفاق،شاہدرہ ٹائون میں اکبراور اسلام پو رہ میں نوید کی مو ٹرسائیکلیں اور ڈیفنس اے عمیر کی گاڑی چوری کر لی گئی۔ فاروق آباد میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتار2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک۔ ارشد جو حافظ آباد کا رہائشی ہے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری فاروق آباد سکول میں ملازم ہے اپنی ڈیوٹی پر جانے کیلئے گائوں نوکھر قدیم ،چوک منشی طالب والا سے گزر رہا تھا موٹرسائیکل پر سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک لیا ارشد علی کے شور مچانے پر اہل گائوں اکٹھا ہو گئے اور ان میں ہمایوں نامی نوجوان جو پولیس ملازم بتایا جاتا ہے نے ڈاکوؤں سے گتھم گتھا ہو گیا ایک ڈاکو نے فائرنگ کر د ی جس سے گولی اس کے اپنے ساتھی کے سینے میں جا لگی اور وہ زخمی ہو گیاگائوں والوں نے دونوں ڈاکووں کو موقع سے پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ڈاکوئوں کو ریکوری کیلئے قریبی دیہات لے جارہی تھی اپر گوگیرہ نہر پر ڈاکوئوں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس مقابلہ کے دوران گولیوں کی زد میں آکر دونوں ڈاکو ہلاک ہوگے اور 2 پولیس ملازم زخمی ہو گئے۔ رانا ہمایوں کو ڈی پی او شیخوپورہ ظفرسہیل چٹھہ نے 10ہزار روپے نقد انعام دیا ہے۔ فیروزوالا میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تین افراد سے 80 ہزار رپوے تین موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تین افراد یوسف، اشرف اور معظم ریلوے سٹیشن نارنگ پر ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے اچانک ڈاکو اسلحہ سے لیس ہو کر آئے جنہوں تینوں افراد کو جان سے ما دینے کی دھمکی دے کر 80 ہزار اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔دریں اثناکراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 9اپ کو نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پر تین ڈاکوئوں نے لوٹ لیا مسافروں سے لاکھوں روپے چھین لینے کے بعد ڈاکو کھڑی ٹرین میں اطمینان سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے تین مسافر بیہوش ہو گئے ریلوے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی مسافروں نے ریلوے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس جب بعد دوپہر نارنگ منڈی ریلو ے سٹیشن پر کھڑی ہوئی تو اچانک آخری بوگی کے ساتھ والی بوگی میں تین ڈاکو داخل ہوئے ٹرین میں بے پناہ رش تھا اور پلیٹ فارم بھی مسافروںسے بھرا ہوا تھا اس کے باوجود ڈاکوئوں نے متعدد مسافروں ماسٹر معظم علی سے 20 ہزار روپیہ محمد یوسف سے 50 ہزار روپیہ امجد علی سے 40 ہزار روپیہ اور دیگر مسافروں سے رقم چھین لینے کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ مسافر روتے پیٹتے رہے لیکن ریلوے پولیس کے حفاظتی عملہ نے کوئی توجہ نہ دی۔لوٹ لیا

ای پیپر-دی نیشن