رحیم یار خان: نادرا کا دو بہنوں کو جڑواں تسلیم کرنے سے انکار
رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) نادرا نے دو بہنوں کو جڑواں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا دونوں بہنیں جب ایک ساتھ نادرا کے رحیم یار خان کے دفتر پہنچیں تب بھی انہیں جڑواں تسلیم نہیں کیا گیا۔ دونوں بہنیں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے پریشان تھیں۔ نادرا نے اقصی عاشق کو تو شناختی کارڈ جاری کر دیا لیکن ازکیٰ عاشق شناختی کارڈ سے محروم ہے۔ دریں اثنا وزیرداخلہ چودھری نثار نے نادرا کو دونوں ہم شکل بہنوں کے خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ دوسری بہن کو بھی فوری طورپر شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔
جڑواں بہنیں