• news

ملتان: بلدیاتی ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا مقامی قیادت کیخلاف مظاہرہ

ملتان (این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کے کارکن بلدیاتی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اپنی مقامی قیادت کے خلاف سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا محمودالحسن کا پتلا بھی نذر آتش کردیا۔ گلشن مارکیٹ چوک پر ہونے والے مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔مظاہرین نے مقامی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن