• news

بھارت: راجستھان کی حکومت نے عصمت چغتائی کی کہانیاں، صفدر ہاشمی کی نظمیں نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں راجستھان کی حکومت نے عصمت چغتائی کی کہانیاں اور صفدر ہاشمی کی نظمیں سکول کے نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ راجستھان کی حکومت نے رواداری کا پیغام پھیلانے کے بجائے انتہا پسندی کو فروغ دینے کی ٹھان لی ہے۔ سرکاری سکولوں کے نصاب میں شامل مسلمانوں سے متعلق واقعات نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کتابوں میں تبدیلیاں کرنے والی کمیٹی کے ارکان کہتے ہیں یہ نظمیں اور مختصر کہانیاں مسلمانوں کی ثقافت اور رواداری کا پیغام دیتی ہیں۔ اس لئے انہیں کتاب سے نکال کر مقامی اور اہم تاریخی شخصیات کے باب نصاب میں شامل کئے جا رہے ہیں۔ شعبہ تعلیم کے ماہرین نے راجستھان کی حکومت کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ نظمیں اور مختصر کہانیاں نکالنے سے معاشرے میں تقسیم اور مذہبی انتہا پسندی بڑھے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن