• news

بھارتی پنجاب میں گروگرنتھ کی بے حرمت کا ایک اور واقعہ سکھوں کا احتجاج جشدت کی شدت اختیار کرگیا

امرتسر(آن لائن)بھارتی ریاست پنجاب میں انتہا پسند ہندوئوں کے سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ رونما ہونے کے بعد ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ،پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع بھگا پرانا کے گائوں ملیکے سے گروگرنتھ کے تین پھٹے اوراق ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ واقعہ رونما ہونے کے بعد پولیس کی اضافی نفری گائوں کی طرف روانہ کردی گئی ہے،مکینوں نے پولیس کو اوراق اٹھانے سے منع کرکے سکھوں کے مذہبی رہنمائوں کو موقع پربلالیا۔

ای پیپر-دی نیشن