• news

”پاکستان‘ ‘گاﺅں کے رہائشیوں کا بہار میں الیکشن کا بائیکاٹ : بی جے پی ‘ اپوزیشن اتحاد میں سخت مقابلہ

بہار(این این آئی+ رائٹر+ بی بی سی)بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں گاو¿ں ”پاکستان“ کے رہائشیوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نامی گاو¿ں بہار کے نامی سیمانچل شمال مشرقی خطے میں پورنائی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔گاو¿ں میں آزادی سے قبل مسلمان آزاد تھے مگر 1947 میں یہاں کی مسلم آبادی مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) چلی گئی تھی جبکہ قریبی جنگل میں آباد سنتال قبیلہ اس گاو¿ں میں آکر آباد ہو گیا تھا۔ اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیہاتیوں کے مطابق 1947 کے بعد سے اس گاو¿ں میں کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ بہار میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے پانچویںاور آخری مرحلے کے لیے جمعرات کو پولنگ ہوئی۔ اس مرحلے میں 57 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے اور ووٹنگ کی شرح 60 فیصد کے قریب رہی ہے۔ آخری مرحلے میں جن اہم امیدواروں کی قسمت داﺅ پر لگی ہے اس میں نتیش کمار کی حکومت کے سینئر وزیر بجندر پرساد یادو (جے ڈی یو) سیول سے آزاد جے ڈی کے سینئر رہنما عبدالباری صدیق علی نگر سے ریاستی وزیر نریندر نارائن یادو عالم نگر اور بھولا ناتھ یادو بہادر پور سے میدان میں ہیں۔ پانچویں مرحلے میں بھی این ڈی اے اور نتیش کمار کی قیادت والے اتحاد کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ ادھر ایگزٹ پول کے مطابق بی چے پی اور اپوزیشن اتحاد میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کما رکی قیادت میں مقامی پارٹیوں کے اتحاد کو 124، بی جے پی اور اتحاد جماعتوں کو 112 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن