راولپنڈی: شیخ رشید کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے اتحاد
راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا ہے جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات سے قبل حکومت نے پری پول دھاندلی شروع کر دی ہے جس کا واضح ثبوت یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔ لال حویلی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل1 سے 16 اور 33 سے 46 میں عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف نے باہمی مشاورت سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں جبکہ این اے 56 میں پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد 20 نومبر کو امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔
شیخ رشید