مودی کے خلاف مظاہرہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے: چیئرمین مسلم ریسورس سنٹر
کوونڈی (نامہ نگار) 12, 13 نومبر کشمیری پاکستانیوں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ ان دنوں بھارتی وزیراعظم کے خلاف زبردست مظاہرہ کرنا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسلم ریسورس سنٹر کوونڈی چودھری یونس حفاس نے کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کشمیریوں کےساتھ ساتھ مذاہب کے درمیان دراڑیں ڈال کر انہیں آپس میں لڑا رہا ہے۔ انسانیت کا خون کر رہا ہے۔ بھارتی پارٹی شیوسینا اور جے پی جے ایک سکہ کے دو رخ ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ان کے خلاف آواز اٹھا کر ان پر پابندی کا مطالبہ کیا جائے۔ چودھری محمد یونس نے کہا کہ مسلمانوں کا قتل عام اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنے والا مودی برطانیہ کس منہ سے آرہا ہے۔ عالمی طاتیں اس سے حساب لیں۔ کشمیری پاکستانی متحد و منظم ہوکر اس کے خلاف تاریخی مظاہرہ کریں۔