فیاض شاہ قتل کیس‘ ناقص تفتیش پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی‘ ایس ایس پی طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں انسانی حقوق سے متعلق قتل کیس کی سماعت میں عدالت نے ناقص تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی راولپنڈی کو تفصیلی رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں آج طلب کرلےا ہے۔چیف جسٹس نے ڈی ایس پی لیگل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ ہوچکے ہیں نہ ملزم گرفتار ہوئے نہ تفتیش آگے بڑھی اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ بھی پہلی بار ریکارڈ فائل عدالت میں پڑھ رہے ہیں آپ کو کیس کے حوالے کچھ معلوم نہیں ہے۔ ڈی ایس پی لیگل سے کیس سے متعلق استفسار کےا تو ڈی ایس پی عدالت کو مطمین نہ کرسکے جس پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کے تفتیشی آفسر نے آپ کو فائل دی اور آپ بغیر پڑھے عدالت میں حاضر ہوگئے ہیں کیس میں کوئی پراگراس نہیں۔ درخواست گزارے بیوہ بشریٰ فےاض نے کہا کہ پولیس فریق پارٹی سے مل گئی ہے کئی معلومات ہم نے پولیس کو دیں جنہیں نظر انداز کردےا گےا، تھانہ کا ایس ایچ او فریق پارٹی سے مل کر الٹا ہمیں دھمکےاں دے رہا ہے کہ کیس واپس لو، مجھے اور بچوں کو جان کا خطرہ ہے۔
فیاض شاہ کیس