• news

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) بلدیاتی الیکشن کے 19 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے فوج اور رینجرز لگائے جانے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے الیکشن کمشن کو خط لکھا جس میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے پنجاب کے جن 12 اضلاع میں 19 نومبر کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اٹک، سرگردھا، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خانیوال اور ساہیوال شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن