• news

راجستھان میں نقل روکنے کے نام پر توہین آمیز سلوک امتحان لیتے ہوئے طلبا کی قمیصیں طالبات کے دوپٹے، حجاب اتروا دیئے گئے

جے پور(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں پبلک سروس کمیشن نے نقل روکنے کیلئے انوکھی منطق تیار کرلی، طلباء کی قمیصیں اتروادی گئیں جبکہ خواتین امیدواروں نے دوپٹے اور حجاب کے بغیر ہی امتحان دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست راجستھان میں نقل روکنے کے نام پر طلباء و طالبات کے ساتھ توہین آمیز رویہ برتا گیا ۔ راجستھان پبلک سروس کمیشن کے حکام نے طلباء کی قمیصیں اتروا دیں اور خواتین امیدواروں نے دوپٹے اور حجاب کے بغیر ہی امتحان دیا۔ امیدواروں نے انتظامیہ نے کے خلاف احتجاج کیا اور کہاکہ ہمارے ساتھ مجرموں جیسا رویہ اپنایا گیا۔ مسلم خواتین نے دوپٹے اور حجاب اترونے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن