• news

گوجرانوالہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد نے زہر کھا کر زندگی ختم کر لی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو افراد نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چھتیس سالہ ندیم اور بتیس سالہ عمر فاروق گھریلو پریشانیوں میں مبتلا تھے۔ گزشتہ روز دونوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ انہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن