جہلم: ہوٹل پر چھاپہ، منیجر سمیت 22 افغان باشندے گرفتار، مقدمہ درج
جہلم (نامہ نگار) ہوٹل سے 22 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ریلوے روڈ پر واقع مقامی ہوٹل پر اچانک چھاپہ مار کر 22 افغانی باشندوں سمیت ہوٹل کے منیجر افضل سمیت 22 افرادکو گرفتار کر لیا۔ پکڑنے جانے والوں میں ناصر خان، ابراہیم خان، ضیاء الحق، سپین گل، شیرگل، سردارولی، شہزادہ، حبیب اللہ نورگل، سرور، سیف اللہ، سالم، ہاشم، ببرک، سردارولی، عباس خان، احمد خان، سردارولی، خوشحال، جمیل اور ولایت شامل ہیں جوکہ کافی عرصہ سے ہوٹل میں رہائش پذیر تھے انہوں نے اپنی رہائش کی بابت مقامی تھانہ میں نہ تو کوئی اندرا ج کرایا ہے اور نہ ہی کوئی اطلاع دی تھی