• news

مصور پکاسو کی پینٹگ 6 کروڑ 75 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیویارک (بی بی سی اردو) امریکی شہر نیویارک کی ایک نیلامی میں مشہور معروف پکاسو کی پینٹنگز کے سلسلے میں سے ایک پینٹنگ کی سب سے زیادہ بولی لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیلام گھر ’سدبیز‘ کی ’امپرشنسٹ اینڈ ماڈرن آرٹ‘ کی نمائش کے موقعے پر پکاسو کی پینٹنگ ’لا گومیوز‘ 6 کروڑ 75 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔ یہ پیٹنگز پکاسو کی جانب سے 1901ء اور 1904ء کے درمیان بنائی گئی تھیں جس کو بلیو پیریئڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس عرصے میں پکاسو نے نیلے رنگ کا استعمال زیادہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ مشہور مصور وین گوہ کی قدرتی منظر کی پینٹنگ کی بولی پانچ کروڑ 14 لاکھ ڈالر تک گئی۔ سدبیز نے ایک ہی دن میں دونوں پینٹنگز سمیت 30 کروڑ 67 لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔ امپریشنسٹ اور جدید آرٹ کے شریک سربراہ سائمن شا نے اس نیلامی کے بارے میں کہا ’یہ فروخت چھوٹے پیمانے پر کی گئی تھی لیکن اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن