• news

پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوئی: بلاول بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں اور مزدوروں کی پارٹی ہے، ان غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کا تحفظ کرنے پر وڈیروں اور جاگیرداروں کو آج سے نہیں بلکہ پہلے دن سے ہی پیپلزپارٹی کا وجود کھٹکتا ہے،بلاول نے ان خیالات کا اظہار بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ملیر، شرقی اور غربی اضلاع کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر آصفہ بھٹو، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،سینیٹر شیری رحمان، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، اراکین پارلیمنٹ، پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور معززین بھی موجود تھے، بلاول نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلزپارٹی کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی اس کو رسوائی اورذلت ہی نصیب ہوئی جبکہ پیپلزپارٹی پہلے سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی، اس موقع پر کراچی دویژن کے تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع بدین کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بدین میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن