• news

کراچی: جماعت اسلامی ‘ پی ٹی آئی کا ملکر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ملکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ دو نو ںجماعتوں کے در میان 85فیصد نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد کراچی کو اس کا کھویا ہو ا مقام واپس دلوائے گا۔’’ آئو بدلیں اپنا کراچی ‘‘ دو نوں جماعتوں کے اتحادکا سلوگن ہے۔ کراچی کو اس کے سلب کئے گئے اختیارات واپس دلوائیں گے اور بااختیار بلدیاتی ادارے بنائیں گے۔ دو نوں جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو دہشت گردی، بھتہ خوری،قتل وغارت گری اور خوف و دہشت سے نجات دلائیں گے اور شہر کو ایک بار پھر امن و محبت کا گہوارہ بنا یا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور تحریک انصاف کراچی کے صدر سید علی زیدی نے مقامی ہوٹل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن