برسبین ٹیسٹ: آسٹریلوی اوپنرز کی سنچریاں ‘مجموعی برتری 503رنز ‘6وکٹیں باقی
برسبین (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لیے تھے اور اس کی مجموعی برتری 503 رنز ہو چکی ہے۔تیسرے دن لنچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔کین ولیم سن 140رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 239 رنز کی اہم سبقت حاصل کی تاہم اس نے فالو آن نہیں دینے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے دونوں اوپنرز جو برنز نے 129 اور ڈیوڈ وارنر نے114 رنز بنائے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی وارنر سنچری بنا چکے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ نو اور ایڈم ووگز ایک رن پر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے تین وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ بولٹ کے حصے میں آئی۔