• news

کسٹمرز کو سرورسز کی فراہمی کیلئے موبی لنک اور این ٹی سی میں معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر) موبی لنک اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی)کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت موبی لنک این ٹی سی کے کسٹمرز کو اپنی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور پروڈکٹس فراہم کرے گا۔ مختلف سرکاری اداروں اور افسران کو فراہم کرنے کی غرض سے، اس ایگریمنٹ کے تحت، موبی لنک اپنی جی ایس ایم سروسز اور موبائل ہینڈ سیٹس بھی این ٹی سی کو رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں این ٹی سی کے چیئرمین وقار راشد خان اور موبی لنک پاکستان کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جیفری ہیڈ برگ نے بھی شرکت کی۔ میجر (ریٹائرڈ) عاصم جیلانی اور عامر ابراہیم نے دستخط کئے۔

ای پیپر-دی نیشن