پاکستان میں دو ماہ تک موبائل فونز کی تیاری کا آغاز ہو جائے گا
لاہور (صباح نیوز) پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے والا پہلا یونٹ اگلے ایک سے دو ماہ میں کام کرنا شروع کردے گا۔ نجی کمپنی کی جانب سے لاہور میں قائم کیا جانے والا موبائل مینو فیکچرنگ یونٹ ماہانہ 3 لاکھ سیل فونز تیار کریگا۔ کمپنی نے یونٹ پر 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔