کسان پیکیج کے تحت لاہور، فیروز والہ اور کاہنہ میں امدادی چیک تقسیم
لاہور+ فیروز والہ +کاہنہ (خبر نگار+ نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت بنائے گئے پانچ سنٹرز پر کسانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کو دوسرے روز بھی بھر پور طریقے سے جا ری رکھا۔ سینکڑوں کسانوں کو امدادی رقوم کے پے آرڈرز اور چیکس کا اجراء کیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع بھر کے9ہزار7سو 7کسانوں میں وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔اب تک ضلعی انتظامیہ نے514کسانوں میں امدادی رقم ویریفیکیشن کے بعد جا ری کر دی ہے جبکہ9ہزار1سو93 کسانوں میں آنے والے دنوں میں قائم کر دہ5مراکز کے ذریعے امدادی رقم تقسیم کر دی جائے گی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ رانا محمد شکیل اسلم نے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر تحصیلدار فیرورز والہ انجم ذکاء اللہ بٹ ، نائب تحصیلدار سید انور شاہ، چودھری تنویر حسین بھی موجود تھے۔ کاہنہ میں بھی چیک تقسیم کئے گئے رانا مبشر نے خطاب کیا۔