• news

وفاقی وزیر تجارت سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مغربی ڈئزائن ہائو سزپاکستانی فیشن اداروں کے ساتھ مشترکہ تعلیمی پروگرام کا اجراء کریں،اطالوی گارمنٹس اور لیدر کے فیشن برینڈ پاکستان سے مینوفیکچرنگ کو ترجیح دیں، اس کی بدولت پاکستان میں ڈئزائن اور فیشن کی ابھرتی ہوئی صنعت تیزی سے ترقی کرے گی، وزارت تجارت کے زیر اہتمام فیشن اور ڈیزائن میں ڈگری دینے والے ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے اٹلی میں فیشن کے مستند اداروں کے ساتھ مشترکہ تعلیمی پروگرام ہیں جس کی بدولت پاکستان میں فیشن کی جدید تعلیم میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان میں اٹلی کے سفیر سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے اطالوی سفیر کو دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کی براہ راست ملاقاتوں میں اضافے کیلئے مزید تجارتی وفود کے تبادلے اور تجارتی نما ئشوں کے انعقاد کی پیشکش کی ۔اطالوی سفیر نے کہا کہ کراچی میں اٹلی کے کمرشل کونسلر کا جلد تعین کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن