• news

ٹیکس کے حوالے سے ایف بی آر سے مذاکرات جاری‘ جلد معاملات طے پا جائینگے: ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے کمپنی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادارے کے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مذاکرات جاری ہیں اور جلد معاملات طے پا جائیں گے۔ ایک ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے ترجمان جمیل خاور کا کہنا تھا کہ2010 میں کمپنی کے قیام کے وقت پنجاب ریونیو اتھارٹی موجود نہیں تھی لہٰذا اس وقت مذکورہ ٹیکس بھی لاگو نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن