تحریک انصاف مشکلات سے گھبرانے والی جماعت نہیں: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عارضی مشکلات سے گھبرانے والی جماعت ہے نہ مخالفین کے ہتھکنڈے عمران کا حوصلہ پست کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو کرپشن اور موروثی سیاست سے نجات دلانا ہماری قیادت کا مشن ہے۔ سیاست کے قبضہ گروپ عمران سے خوفزدہ ہیں۔ تحریک انصاف فرسودہ نظام کے خلاف تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔ فرسودہ نظام آخری دنوں پر ہے مفاد پرست اسے بچانے کی جتنی بھی کوشش کر لیں ناکام رہیں گے۔