ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے عوام گرانفروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں: میاں مقصود
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے۔عوام کے لئے دووقت کی باعزت روٹی کمانابھی مشکل ہوگیا ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً نظر نہیں آتیں۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے بروقت نرخنامے جاری ہونے کی وجہ سے غریب عوام آڑھتیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔