قومی تشخص کے فروغ کیلئے ملک میں یکساں نصاب اور یکسا ں لباس رائج کیا جائے : ڈاکٹر صدف علی
لاہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدرڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبا ل نے دنیا بھر کے مسلمانو ں کو غیرملکی اقوام خصو صاً اہل یورپ کی تا بعداری اور نقالی چھوڑ کر با عزت اور زندہ قوموں کی طرح باعزت زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا، جس سے رو گر دانی کے باعث آج مسلمان خو شا مدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل وخوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ ڈاکٹر صدف علی نے آخر میں حکو مت سے مطالبہ کیا کہ ہماری قوم کے معصوم بچوں کے گلوں کو عہد غلامی کی نشانی نیکٹائی سے آزاد کرایا جائے اور ملک بھر میں یکساں نصاب اور یکساں لباس رائج کیا جائے تاکہ قومی تشخص فروغ پا سکے اور ہر طالب علم کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آسکیں ۔