• news

پہلا تعلیمی و ثقافتی دو روزہ میلہ 28 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا

کراچی (پ ر) پاکستان کا پہلا تعلیمی و ثفاقتی میلہ ’’School of Tomorrow‘‘ کے نام سے 28 سے29 نومبر تک کراچی کے ہوٹل میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اس میلے کا مرکزی خیال ’’تعلیم کی انتہائی معراج‘‘ طے کیا گیا ہے اور تعلیمی دنیا کے اس میگا ایونٹ میںمفکروں ، صحافیوں، فنکاروں، ماہرین تعلیم،مورخین، مشہور شخصیات اور پالیسی میکرز کے علاوہ ماہرین ماحولیات، سماجی رہنما اور میڈیا کی اہم شخصیات بھی شریک ہو رہی ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد تعلیمی میلے میں ہر کوئی شخص بلا معاوضہ شرکت کر سکتا ہے۔ سکول آف ٹوماروکے نام سے تعلیمی کانفرنسوں کے انعقاد کا یہ سلسلہ مستقبل کے سکولوں کی تشکیل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے آج سے پندرہ سال پہلے بیکن ہاؤس نے شروع کیا تھا۔ عام طور پر ایسی کانفرنسوں کا انعقاد تین سے پانچ سال بعد کیا جا تا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن