• news

دہشت گردی کیخلاف ڈیڑھ سال میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو امریکہ‘ اتحادی فوج ایک دہائی میں نہ کر سکی : وزیر دفاع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔ ڈیڑھ سال میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو امریکہ، اتحادی فوج ایک دہائی میں نہ کر سکی۔ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی جنگ سے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن ہو گا۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن انٹیلی جینس کے تبادلے کے بعد کئے گئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت آپریشن اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے ہیں۔
لاہور(خبر نگار)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دبئی ائےر شوکی افتتاحی تقرےب مےں شرکت کی ۔ کئی ممالک کی افواج کے سربراہان اور وفود بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ ائیر شو کا افتتاح دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کےا۔ پاک فضائےہ کے سپر مشاق طیارے نے بھی فضائی مظاہرہ کرے گا۔ پاکستان کے وزیر دفاع ، خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار ، رانا تنویر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کے ناسور سے کامیابی سے نمٹ رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کے بعد ملک میں امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے۔ اس ائیر شو میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے اور دنیا کے کئی ممالک باالخصوص اسلامی ممالک نے JF-17 تھنڈر طیاروں میں کافی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ائیر چیف نے کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس ائیر وائس مارشل ابراہیم ناصر محمد العلاوی سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن