نئے ہجری سال کا آغاز، خانہ کعبہ کو آب زم زم، عرق گلاب سے غسل دیا گیا
مکہ مکرمہ +لاہور (امیر محمد خان+خصوصی نامہ نگار) )نئے ہجری سال کے آغاز پرسعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں مکہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو غسل دیدےا۔تفصےلات کے مطابق اتوار کو نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا۔ اس موقع پر گورنر مکہ سعود الفیصل بھی موجود تھے۔غسل کی تقریب سے قبل خانہ کعبہ کے دروازے کھول کر کعبہ کی عمارت کے اندر نوافل ادا کیے گئے۔جس کے بعد خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم میں کپڑا بھگو کر غسل دیا گیا جبکہ فرش کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم کی کثیرمقدار کے ساتھ غسل دیا گیا۔اس موقع پر مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے انتظامی امور کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔کعبہ کے متولی خاندان کے سربراہ شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو 45 لیٹر معطر زم زم کے پانی سے غسل دیا گیا۔ خانہ خدا کو غسل دینے کی یہ تقریب نماز فجر کے بعد ادا کی جاتی ہے۔الشیبی کے مطابق کعبہ کو مکمل غسل دینے کا عمل دو گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کا درجہ بہت زیادہ ہے۔ الشیخ الشیبی نے کا مزید کہنا تھا کہ اتوار ہی کے روز مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔
غسل کعبہ