11 ارکان معطل ہونے کی وجہ سے سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے‘ الیکشن کمشن ذرائع
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الےکشن کمشن ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب مےں 11 ارکان قومی اسمبلی معطل ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ معطل ارکان مےں جمعےت علماءاسلام (ف)کے مولانا محمد خان شیرانی، پےپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم، اےم کےو اےم کے رشید گوڈیل اور کنور نوید، تحرےک انصاف کے ساجد نواز، مسلم لےگ (ن) کے محسن شاہنواز رانجھا، سردار شفقت حیات، سلمان حنیف، محمد معین وٹو اور سلطان محمود ہنجرا شامل ہےں۔
الیکشن کمشن ذرائع