• news

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے دنیا کو سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ 30، 40 سال سے شملہ سمیت بھارت سے کسی معاہدے کا نتیجہ نہیں نکلا، عالمی برادری کو اب اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ وہ نجی ٹی وی سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور تحریک آزادی کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب اور سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شملہ سمیت گزشتہ 30، 40 سال سے بھارت کے ساتھ کسی معاہدے کا نتیجہ نہیں نکلا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی کے معاملے میں دلچسپی لے کر اس معاملے کے حل کی طرف لے کر جانا چاہیے۔
سرتاج عزیز

ای پیپر-دی نیشن